سوال نمبر 1: قران پاک کا مختصر تعارف لکھیں۔باب اول موضوعاتی مطالعہ تعارف قران پاک

 

سوال: قران پاک کا مختصر تعارف لکھیں۔

تعارفِ قران پاک

اللہ تعالی نے انسان کو پیدا کیا اور اس کی کامل ہدایت اور رہنمائی  کے لیے  انبیاءکرام کو بھیجا اور ان پر کتابیں نازل فرمائیں۔ قران پا ک آخری الہامی کتاب ہے جواللہ تعالی نے حضور پاک ﷺ پر نازل کی۔

قران پاک کا معنی اور مفہوم

قران کا لفظ ''قرن'' سے نکلا ہے  جسکا مطلب ہے   "پڑھنا"  اور یہ سب سے زیادہ پڑھی  جانے والی کتاب ہے۔ اسی لیے اسے قران  کہا جاتا ہے۔

قران پاک کی تعریف

اللہ تعالی  کی آخری آسمانی کتاب جو حضور پاک ﷺ پر نازل ہوئی۔

قران پاک کی زبان اور آیات

قران پاک کو عربی زبان میں نازل کیا گیا اور اسکی آیات کی تعداد     چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ (۶۶۶۶)ہے۔

پہلی اور آخری وحی

قران پاک کی پہلی وحی " اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ﴿١﴾ غار حرا میں نازل ہوئی اور یہ سورۂ العلق کی  پہلی پانچ آیات تھیں۔ جبکہ آخری وحی  ۚ اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِىْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا ۚ " سورۂ مائدہ کی آیت نمبر ۳ جو کہ آخری حج  کے وقت نازل ہوئی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے