مشق نمبر 5 سورۃ الانفال

 

سوا ل نمبر 1                                 سورۃ                    الانفال میں مال غنیمت کی تقسیم کے بارے میں کیا حکم بیان کیا           گیا ہے؟۔

سورۃ الانفال میں مال غنیمت کے بارے میں دو حکم بیان کیے گئے ہیں ۔

پہلے حکم کے مطابق مال غنیمت اللہ اور اس کے رسولِ کا ہے

جب کہ دوسرے حکم کے مطابق اس میں سے پانچواں حصہ اللہ، اس کے رسول، اہل قرابت، یتیموں، محتاجوں، اور مسافروں کا ہے اور باقی چار حصے مجاہدین اسلام میں تقسیم کر دیے جائینگے ۔

: سوال نمبر 2

اللہ تعالیٰ نے غزہ بدر میں مسلمانوں کی کامیابی کے لیے کس کس خصوصی انعام کا ذکر فرمایا ہے ؟

جواب

اللہ نے درج ذیل خصوصی انعام واحسان کا ذکر فرمایا ہے ۔

مسلمانوں کو شہر کے قریب کے کنارے پر جگہ دی جب کہ کفار کو شہر کے دور کے کنارے پر رکھا گیا۔

مسلمانوں کو وقت پر میدان جنگ میں پہنچا دیا۔

خواب میں کافروں کی تعدا کو بہت کم دکھایا گیا تاکہ مسلمان ہمت نہ ہاری جائیں اور آپس میں جھگڑا نہ شروع کریں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے