Hadees No 1

 

حدیث نمبر1 




افضل الاعمال لا اله الا الله و افضل الدعاء الاستغفار

سب سے افضل عمل ”لا إله إلا الله“ ہے اور سب سے افضل دعا استغفار ہے

اس حدیث میں دو باتوں کی اہمیت بتائی گئی ہے توحید یعنی اللہ کو ایک ماننا اور استغفار یعنی اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنا،

 اسلام میں توحید کی اہمیت سب سے زیادہ ہے یہ اسلام کا پہلا رکن ہے دین اسلام کی بنیاد اسی پر ہے ۔اس کا قرآن پاک میں کثرت کے ساتھ   ذکر ہے. ارشاد ربانی ہے کہ قل ھو اللہ أحد

کہو اللہ ایک ہے اور ایک جگہ ارشاد ہے

اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے

 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

 بےشک توحید تمام نیکیوں کی جڑ ہے

 اس حدیث کے دوسرے حصے میں بتایا گیا ہے بہترین دعا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہے

انسان دنیا میں رہتے ہوئے اپنی غلطی اور لاعلمی کی وجہ سے گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہے ان کی ندامت کی وجہ سے معافی مانگنے  کو بہترین دعا  کہا گیا ہے

 اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے قرآن پاک میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے   

بے شک اللہ پاک توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے

اسی طرح حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

 گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہے کہ جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہی

اس  حدیث کا عملی زندگی سے تعلق ایسا ہے کہ ہمیں اللہ  تعالی کو ایک مان کر صرف اسی کی عبادت کرنی چاہئے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہنا چاہیے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جائیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے