اسلام کے بنیادی عقائد

مختصر  سوالات و جواباتا


     1)      لفظ عقيده کس لفظ سے نکلا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟

لفظ عقیده عقد سے بنا ہے جس کے معنی ہیں باندھنا اور گرہ لگانا۔ تو عقیده کے معنی ہوئے باندھی ہوئی یا گرہ لگائی ہوئی چیز۔

2)      عقائد سے کیا مراد ہے ؟

انسان کے پختہ اور اٹل نظریات کو عقائد کہا جاتا ہے۔




      


 

1)      الله تعالٰی کے انبیاء نے تبلیغ کا آغاز کس بات سے کیا ؟

الله تعالی کے تمام انبیاء نے تبلیغ کا آغاز عقائد کی اصلاح سے کیا۔

2)      اسلام کے بنیادی عقائد کون کون سے ہیں؟

اسلام کے بنیادی عقائد یہ ہیں ۔ توحید، رسالت، ملائکہ آسمانی کتابوں اور آخرت پر ایمان لانا۔

3)      قرآن پاک کے مطابق اصل اور بڑی نیکی کون سی ہے؟

سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

ترجمہ: لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب کتابوں اور پیغمبروں پر۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے